Monday, 30 January 2012

guzray huy taveel zamany k baad bhi....by adeem hashmi


گُزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
دِل میں رہا وہ چھوڑ کر جانے کے بعد بھی

پہلُو میں رہ کے دِل نے دیا ہے بہت فریب
رکھا ہے اُس کو یاد، بُھلانے کے بعد بھی

گو تُو یہاں نہیں ہے، مگر تُو یہیں ہے
تیرا ہی ذِکر ہے تیرے جانے کے بعد بھی

لگتا ہے کُچھ کہا ہی نہیں ہے اُسے عدیم
دِل کا تمام حال، سُنانے کے بعد بھی

عدیم ہاشمی

No comments:

Post a Comment