Monday, 30 January 2012

tumharay khwab meray saath saath chultay hain


تمھارے خواب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
کئی سراب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

تمھارا غم، غم دنیا علوم آگاہی
سبھی عذاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

اسی لیے تو میں عریانوں میں سے ہوں محفوظ
بہت حجاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

نہ جانے کون ہیں یہ لوگ جو کہ صدیوں سے
پس نقاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

میں بے خیال کبھی دھوپ میں نکل آؤں
تو کچھ سحاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

No comments:

Post a Comment