کون آیا مرے پہلو میں یہ خواب آلودہ
زلف برہم کئے ، با چشم حجاب آلودہ
کس نے بستر پہ بٹھایا یہ مجھے شرما کر
کس کے ہاتھوں میں ہے یہ لرزش یہ حجاب آلودہ
کس کو شکوہ ہے مرے عشق سے رسوائی کا
کس کا لہجہ ہے بایں لطف عتاب آلودہ
زلف برہم کئے ، با چشم حجاب آلودہ
کس نے بستر پہ بٹھایا یہ مجھے شرما کر
کس کے ہاتھوں میں ہے یہ لرزش یہ حجاب آلودہ
کس کو شکوہ ہے مرے عشق سے رسوائی کا
کس کا لہجہ ہے بایں لطف عتاب آلودہ
No comments:
Post a Comment