Monday, 30 January 2012

tumhara pyar meray char su abhi tuk hy


تمھارا پیار میرے چار سو ابھی تک ہے
کوئی حصار میرے چار سو ابھی تک ہے

بچھڑتے وقت جو سونپ کر گئے مجھے
وہ انتظار میرے چار سو ابھی تک ہے

تو خود ہی جانے کہیں دور کھو گیا ہے مگر
تیری پکار میرے چار سو ابھی تک ہے

میں جب بھی نکلا میرے پاؤں چھید ڈالے گا
جو خارزار میرے چار سو ابھی تک ہے

میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوں
اک آبشار میرے چار سو ابھی تک ہے

کوئی گمان مجھے تم سے دور کیسے کرے
کہ اعتبار میرے چار سو ابھی تک ابھی تک ہے

No comments:

Post a Comment