Monday 30 January 2012

tars gay nain jiya beechain rehay




ترس گئے نین، جیا بے چین رہے

سن سن اپنے بین، جیا بے چین رہے


اس سے جو خاموشی سی چھائی ہے

ہم دونوں کے مابین، جیا بے چین رہے


ساری ساری شام تمہاری راہ تکے

ساری ساری رین، جیا بے چین رہے


دل کی تاریں ملی ہوئی ہیں آپس میں

سانول ہے بے چین، جیا بے چین رہے


آدھا آدھا چاند کہاں راس آتا ہے

دیکھ دیکھ قوسین، جیا بے چین رہے

No comments:

Post a Comment